ماسکو میں چین کے تعمیر کردہ میٹرو اسٹیشنز ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے

465

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ماسکو  میٹرو  کے نئے سیکشن کا بذریعہ ویڈیو لنک افتتاح کر دیا ہے جو چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (سی آر سی سی ) نے تعمیر کیا ہے۔چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے 5.4 کلومیٹر پر لائن بچھائی ہے جس میں 3  اسٹیشنز اور 9 سرنگیں شامل ہیں جوماسکو میٹرو کے 70 کلومیٹر طویل تیسرے انٹرچینج سرکٹ کا حصہ ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب روس نے چین کی کاروباری کمپنی کو میٹرو کی تعمیر میں متعارف کرایا ہے، یہ چین کی کمپنی کا یورپ میں پہلا میٹرو منصوبہ بھی ہے۔میکرونسکی پروسپکٹ اسٹیشن، چین اور روس دوستی کا نیا سنگ میل ہے اس میں چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے چینی عناصر جیسے سرخ ستون، چینی کردار “شو” کے نمونے یعنی لمبی عمر اور مبارک بادل بنائے ہیں۔ساڑھے 4 برس کی تعمیرات میں چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے پانچ ٹنل بورنگ مشینیں تیار کیں جو منفی 30 ڈگری سیلسیس  برداشت کرسکتی ہیں۔چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے کہا ہے کہ چینی اور روسی بلڈرز نے مشترکہ طور پر نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے اثرات پر کامیابی سے قابو پانے، عالمی معیار کی انجینئرنگ کی مشکلات کو حل کرنے اور روس میں متعدد تعمیراتی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔