یورپی یونین نے چین پر پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی

127

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے سنکیانگ میں ایغور مسلم اقلیت کو دبانے پر چین کے خلاف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ۔ اس کا اعلان برسلز میں رکن ممالک کی کونسل نے کیا۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں گی، وہ ان کی مذمت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ رواں برس موسم بہار میں چین کے خلاف عائد کردہ پابندیاں برسلز اور بیجنگ کے درمیان سفارتی تناؤ کا باعث بنی تھیں۔ یورپی یونین کے مطابق پابندیوں سے متاثرہ چینی عہدیدار سنکیانگ صوبے میں ایغور مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نظربندی کے ذمہ دار ہیں۔