مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 18 ماہ کے دوران میں ایرانی جوہری ٹھکانوں کے خلاف 3بڑی حملوں میں خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ہزار کارندوں نے شرکت کی۔ یہ کارروائیاں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کے ذریعے انتہائی باریک بینی سے انجام دی گئیں۔ ان میں ڈرون طیارے، کواڈکوپٹر اور تہران میں خطرناک ترین ٹھکانوں یعنی ایرانی جوہری پروگرام کی تنصیبات کے اندر اسرائیلی جاسوس شامل ہیں۔ یہ بات امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتائی ہے۔