بیجنگ: مجرم سے مشابہت‘ چینی شہری 3روز میں 5بار گرفتار

146

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شہری کو چہرے کی مشابہت مہنگی پڑگئی اور پولیس نے مجرم کی شکل سے ملتا جلتا ہونے پر اسے 3دن میں 5بار گرفتار کرلیا۔ رواں سال ماہ اکتوبر میں جیل سے ایک قیدی فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں پولیس دن رات بھاگ دوڑ میں مصروف تھی اور اسے مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ پولیس نے زو شینچیان نامی مفرور قیدی کا پتابتانے پر ایک لاکھ50 ہزار یوآن کی انعامی رقم رکھی ،جو اس مجرم سے مماثلت رکھنے والے شخص کے لیے مصیبت بن گئی اور مختلف اطلاعات پر اسے گرفتار کیا گیا۔