سکھر،ینگ ڈاکٹر و نرسز کا احتجاج ،اوپی ڈی کا بائیکاٹ

145

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھرمیں ینگ ڈاکٹر اور ینگ نرسز کا احتجاج ،اوپی ڈی کا بائیکاٹ ،مریض رل گئے ،اتنے دنوں سے احتجاج کے باوجود حکومت کا نوٹس نہ لینا بے حسی کی انتہاہے،مظاہرین، سکھر میں ینگ نرسز کی جانب سے جاری احتجاج کے بعد اب ینگ ڈاکٹرز نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیاہے ینگ نرسز اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاجاً تین روز کے لیے سول اسپتال میں او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے آج ان کے اوپی ڈی کے بائیکاٹ کے باعث سکھرسمیت دوردراز علاقوں سے علاج کی غرض سے آئے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسپتال میں داخل مریض بھی رل گئے ہیں ینگ ڈاکٹرز اور ینگ نرسز اسٹاف کی جانب سے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی حمایت میں اتنے روز سے احتجاج کررہے ہیں مگر حکومت کی بے حسی قابل دید ہے وہ نوٹس تو درکنار ٹس سے مس نہیں ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال تین روز کے لیے سکھر سول اسپتال میں اوپی ڈی کا بائیکاٹ کیا ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کرتے ہوئے ہمیں کورونا الاؤنس نہ دیا اور ریگولر نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے جو اسپتالوں میں غیر معینہ مدت تک او پی ڈی کے بائیکاٹ کی صورت میں بھی ہوسکتاہے۔