کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے حلقہ 133 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو ووٹ دیکر عزت دی جبکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے۔