مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہونے کی دھمکی

383

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ  (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی  دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج اجلاس میں کوئی فائدہ نہیں ہوا تو پی ڈی ایم تحریک کا کیا فائدہ ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی سرابراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس منعقدہوا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی،  پی ڈی ایم کے اجلاس میں قومی اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

پی ڈی ایم اجلاس کے شرکاء نے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دے دیا، مہنگائی مارچ 23مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، شرکاء نے کہا کہ آنے کی تاریخ تو پہلے دے رہے ہیں لیکن واپس جانے کی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔