مراد سعید کی چیخیں عمران خان کی تکلیف کا پتادیتی ہیں، فیصل کریم کنڈی

233

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چور چوکیدار نے کورونا فنڈ کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹ لیا، مراد سعید کی چیخیں عمران خان کی تکلیف کا پتا دیتی ہیں۔اتوار کو وفاقی وزیرمراد سعید کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی
کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دنیا میں قائم سفارتخانوں سے تنخواہ نہ ملنے کی فریادیں سنائی دیتی ہیں، اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے وزیروں کو دفاتر سے بیدخل کردیا ہے۔ مراد سعید 200 ارب ڈالر کی تلاشی اور منی ٹریل دیں ،8 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ چوری کرکے بنی گالا محل منتقل ہو رہا ہے۔