پشاور( جسارت نیوز) پشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے چیجنگ رومز پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کا قبضہ ، گزشتہ 30 سال سے کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامان ، چینجنگ روم کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا اور انڈر 21 کے مقابلوںکے دوران بھی کھلاڑی کھلے عام گرائونڈ میں کپڑے تبدیل کرنے پر مجبور تھے. یہی صورتحال کچھ عرصہ قبل پشاور بورڈ کے ٹرائلز اور لڑکیوں کے مقابلوں کے دوران بھی پیش آئی تھی اور انہوں نے لالہ ایوب ہاکی اسٹڈیم کے واش رومز میں کپڑے تبدیل کئے تھے جو کہ قابل افسوس ہے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کیلیے دو چینجنگ رومز ہیں اور ان دونوں پرہاکی مافیا کے مخصوص ٹولے کا قبضہ ہے ۔