ہماری حکومت ختم کرنے کی کسی میں جرات نہیں‘ پرویز خٹک

328

پشاور(صباح نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی ان ہائوس تبدیلی نہیں آرہی ہے ، میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ ہماری حکومت کو گرائے ۔انہوں نے کہا کہ سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی، کیا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارا قصور ہے؟ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار بنایا ہے،سابق حکمرانوں کے لیے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے نہ انتخابی مہم چلائی،اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔