چین اور لاؤس کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح

285
بیجنگ: چین کے صوبے یوننان میں ٹرین لاؤس روانگی کے لیے تیار کھڑی ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی چین اور ہمسایہ ملک لاؤس کو ریلوے لائن کے ذریعے جوڑ دیا گیا ہے۔ یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ منصوبے کا مقصد وسیع و عریض اقتصادی زون کا قیام ہے۔ایک ہزار کلومیٹر طویل ریلوے لائن چینی صوبے یوننان کے کنمینگ اور لاؤس کے دارالحکومت وین تیان کو آپس میں ملاتی ہے۔ 2015 ء میں شروع کی گئی کی تعمیر کی تکمیل کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی،جس میں چینی صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔