وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت

185

اسلام آباد(اے پی پی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت اور توہین مذہب انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ قائدین وفاق المدارس نے سری لنکا کی حکومت، عوام اور مقتول کے خاندان سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔