سندھ لاوارث نہیں ، مراد سعید فکر چھوڑ دیں ، سندھ حکومت

163

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نااہل اور نالائق عمران حکومت کا ایک جھوٹا اور نااہل وزیر سندھ آیا ہے‘ مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑ دیں‘ سندھ لاوارث نہیں ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید سندھ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے گورنر پنجاب کے انکشاف پر شرمندہ ہوں، مراد سعید بتائیں کہ وہ 200 ارب ڈالر بنی گالا میں کہاں چھپا کر رکھے ہیں‘ نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی پر قوم کو جواب دیں‘ نام نہاد صحت کارڈ کی کوئی افادیت نہیں‘ کے پی کے لوگ مفت علاج کے لیے سندھ آتے ہیں‘ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کورونا فنڈ میں40 ارب روپے کی خوردبرد کی نشاندہی کی ہے‘ کورونا فنڈ میں40 ارب روپے کے ڈاکے کے سرغنہ عمران خان ہیں‘پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا‘ رنگیلوں پر مشتمل نیازی حکومت نے عوام کی زندگی عذاب کر رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ
اب پی ٹی آئی کے کارکن بھی اپنے جلسوں میں عمران خان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے استفسارکیا کہ 66 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کا اعتراف فخر امام نے کیا تھا وہ گندم کہاں ہے ؟ آٹا، چینی، پیٹرول، کھاد، دوائی چوروں کی عمران حکومت ملک پر عذاب ہے۔