کولمبو: سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے نے کہا کہ سری لنکن مینجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن مینجر کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔
سری لنکا کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ سری لنکن حکومت اور عوام کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل یقین ہے، یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز توہین مذہب کے الزام میں مشتعل افراد نے سیالکوٹ میں بحیثیت مینجر ملازمت کرنے والے سری لنکن شہری کو تشدت کا نشانہ بنا کر اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔ پولیس نے ہجوم کو اشتعال دلانے والے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
Shocking to see the brutal and fatal attack on Priyantha Diyawadana by extremist mobs in #Pakistan. My heart goes out to his wife and family. #SriLanka and her people are confident that PM @ImranKhanPTI will keep to his commitment to bring all those involved to justice.
— Mahinda Rajapaksa (@PresRajapaksa) December 4, 2021