کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما علی حسن زرداری کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش نہیں ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا، حسن زرداری کے وکیل کا اپنے دلائل میں کہناتھا کہ علی حسن زرداری میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں۔