پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے معاملات کو اگلے ایک دو روز میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27جنوری سے شروع کرنیکی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 12دسمبر سے لاہور میں ہی کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔