اسلام آباد ہائی کورٹ میںسابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

252

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج رانا شمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے رانا شمیم کو بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان تعینات کیا، خدشہ ہے رانا شمیم بیرون ملک نہ چلے جائیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت راناشمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دے، رانا شمیم سے متعلق اہم معلومات ہیں، کیس میں فریق بنایا جائے،دوسری جانب وکیل رائے نواز کھرل نے توہین عدالت کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کردی۔