وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی شیخ رشید سے بھائی کی وفات پر تعزیت

299

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ  پہنچ کر ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔

جمعہ کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان  نے  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ  پہنچے،وزیر اعلی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی،مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔