عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فہم اور قوت کی ضرورت ہے، چین

671

چین کے صدر مملکت  شی جن پھنگ نے “انڈرسٹینڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس 2021  کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ شی جن پھنگ کاکہناتھا کہ اس وقت دنیا میں ایک صدی میں رونما ہونے والی نئی بڑی تبدیلیاں اور کووڈ- کی عالمی وبا آپس میں جڑی ہوئی ہیں ،اس لئے ہمیں نظریاتی روابط کو بڑھانے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر  عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فہم و دانش اور قوت کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: روس نے امریکی جمہوریت کانفرنس ڈھکوسلا قرار دیدی

ان کا کہنا تھا کہ “آج چین کو سمجھنے کے لیے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو سمجھنا ضروری ہے۔” اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 100 سالوں میں سی پی سی نے چینی عوام کو متحد کرنے اور مسلسل جدوجہد کا جذبہ جگانے میں ان کی رہنمائی کی ہے۔بنیادی طور پر چینی عوام کے مستقبل اور تقدیر کو بدل دیا ہے اور عالمی تاریخ کے دھارے پر گہرا اثرات مرتب کیے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا عوام کو اولین اہمیت دینا جاری رکھے گی،عوام کی خدمت کے بنیادی مقصد پر خلوصِ دل سے عمل کرے گی، لوگوں کی ہمہ جہت ترقی اور تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کو مسلسل فروغ دے گی اور زیادہ احسن انداز میں چینی عوام کی بہتر زندگی کی خواہش کو پورا کرے گی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہے گی،

بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کو جاری رکھے گی، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  نیز امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی  پر مشتمل بنی نوع انسان   کی مشترکہ اقدار کو فروغ دے گی ۔سی پی سی ہمیشہ عالمی امن کی معمار ،عالمی ترقی میں معاون کاراور  بین الاقوامی نظام کی محافظ رہی ہے،اور  انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی   میں نئے اور زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی کوشش کرے گی۔