پاکستا ن اقوام متحدہ کے گروپ آف 77اینڈ چائنا کا چیئرمین منتخب

169

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان عالمی سطح پر ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2022ء کے لیے اقوام متحدہ کے134 ترقی پذیر ممالک کے اتحاد پر مشتمل
گروپ، گروپ آف77 اینڈ چائنا کا چیئرمین منتخب ہو گیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز پاکستان کے بطور چیئرمین انتخاب کے بعد گروپ آف77 کے وزرائے خارجہ کے سالانہ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گروپ کے مفادات اور مقاصد کو فروغ دینے میں شفافیت، شمولیت اور معروضیت کی بنیاد پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 2022ء کے لیے جی۔77 اینڈ چائنا کا چیئرمین منتخب ہونا ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ جی۔77 اینڈ چائنا کے تمام ممالک کے اجتماعی اقتصادی مفادات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان آئندہ سال کے آغاز پر جمہوریہ گنی سے گروپ کی سربراہی کا چارج لے گا۔