علاقائی امن کیلئے افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

415

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن واستحکام کیلئے افغانستان پر عالمی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے  بحرین کے نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ سے ملاقات کی ،اس موقع پر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیوکا دورہ بھی  کیا۔ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے کی خواہش رکھتا ہے، بحرین سے مختلف شعبوں میں طویل مدتی اور دیرپا تعلقات چاہتے ہیں۔ افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیے، علاقائی امن واستحکام کیلئے افغانستان پر عالمی توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

بحرین کے نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم کرتے ہوئےافغانستان کی صورتحال ،بارڈر منیجمنٹ کی کوششوں اورعلاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔