سندھ ہائی کورٹ: چڑیا گھروں کے ہاتھیوں کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت

345

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے سفاری پارک اور چڑیا گھر کے چار ہاتھیوں کی صحت سے متعلق درخواست پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیئے تین ہفتے کی مہلت دیدی۔

ہائیکورٹ میں سفاری پارک اور چڑیا گھر کے چار ہاتھیوں کی صحت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،جرمن ڈاکٹر فرینک گورٹز، درخواست گزار اویس اعوان ق دیگر عدالت پہنچ گئے۔ چاروں ہاتھیوں کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔

 جرمن ڈاکٹر نے چاروں ہاتھیوں کو مجموعی طور پر صحت مند قرار دے دیا۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفاری پارک کے دو ہاتھیوں کو پاؤں کا انفیکشن ہے، مسلسل کھڑے رہنے سے ملکہ اور سونو وزن زیادہ ہوچکا، پنجرے میں کھڑے رہنے کے باعث پاؤں میں تکلیف ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے ہاتھی نور جہاں اور مدھو بالا کے دانتوں میں انفیکشن ہے، اگر دانتوں کے ایشو کو حل نہ کیا تو انفکیشن سر تک جانے کا خدشہ ہے، ہاتھی “سونو” کو میل بتایا گیا جو کہ فیمیل نکلی، تمام ہاتھیوں کا وزن قدرے زیادہ ہے اور جسم میں ورم کی علامات ہیں۔ چڑیا گھر کے دونوں ہاتھیوں میں ہیموگلوبن کی معمولی کمی ہے۔ ہاتھی “سونو” کو میل بتایا گیا جو کہ فیمیل نکلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفاری پارک میں دونوں ہاتھیوں کو غذائی مسائل کا سامنا ہے، دونوں ہاتھیوں کے ناخن زیادہ بڑھے ہوئے فوڈ پیڈ ، پھوڑے بھی تھے۔ چڑیا گھر میں دونوں ہاتھیوں کو دانتوں کے شدید مسائل ہیں۔

ہاتھیوں کے پیروں کو فوری اور مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ علاج کے ساتھ خراب اور متاثرہ دانتوں کو ہٹانا ضروری ہے، سرجری کے زرئعے دانتوں کو ہٹایا جاسکتا ہے۔ تشنج اور دیگر جراثیم ، بیماریوں سے بچا کی ویکسینیشن لازمی ہے۔

 پاؤں اور دانتوں کی بیماریاں جان لیوا بن سکتی ہیں، ہاتھیوں کے مطلوبہ سہولیات اور ماحول دینا ضروری ہے، ہاتھیوں کیلئے فوڈ ڈ کیئر پروگرام کی ضرورت ہے، ہاتھیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر متحرک کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فرینک نے بتایا کہ تفصیلی رپورٹ کے لئے دو ہفتوں کا وقت درکار ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر فرینک سے استفسار آپ کب تک کراچی میں ہیں ڈاکٹر فرینک نے بتایا کہ میں کل پاکستان سے واپس جارہا ہوں۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے رپورٹ جمع کرادی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے ڈاکٹر فرینک تفصیلی رپورٹ بذریعہ ای میل ارسال کریں گے، لاہور چڑیا گھر سے دو لیڈی ڈاکٹر آئیں تھیں۔

 کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہاتھیوں کا معائنہ کرلیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے گذشتہ سماعت پر حکم دیا گیا تھا کہ مشترکہ طور پر معائنہ کیا جائے گا۔ جے ایم سی کے وکیل نے نوقف اپنایا کہ معائنے کے وقت چڑیا گھر کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔ تفصیلی رپورٹ کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔ عدالت نے ہاتھیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے تین ہفتوں کی مہلت دے دی۔