سکھر، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت، روہڑی میں پہلی دفعہ بچت بازار لگایا گیا

131

سکھر( نمائندہ جسارت) مہنگائی سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایت پر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول کے زیر اہتمام روہڑی کے ٹانگہ اسٹینڈ پر ایک روزہ اتوار بچت بازار لگایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر کے فوکل پرسن ظفر انڈھڑ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد کی ہدایات پر روہڑی میں پہلی دفعہ اتوار بچت بازار لگایا گیا ہے جہاں شہریوں نے رعایتی نرخوں پر خریداری کی، بچت بازار میں چینی 80روپے کلو ،آٹا 50 روپے، گھی 260 روپے، گوشت 400روپے کلو جبکہ نہانے، کپڑے اور برتن دھونے کے صابن بھی رعایتی نرخوں پر فروخت کیے گئے، بچت بازار خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے اشیائے ضرورت بازار سے کم نرخوں پر خریداری کی ۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سٹی کے یونٹ انچارج سید اجمل حسین شاہ،جوائنٹ انچارج ریحان قریشی نے اتوار بچت بازار کے انعقاد کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر کا شکریہ ادا کیا۔