کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری ہے،ضلعی انتظامیہ نے نسلا ٹاور کے اطراف میں دفعہ 144نافذ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی حکم پر نسلا ٹاور کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، عمارت کے اردگرد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،شارع فیصل سے شارع قائدین جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس نے کمشنر کراچی ایک ہفتے میں نسلا ٹاور گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے جب نسلا ٹاور کو گرانے کیلیے عملہ عمارت کے باہر پہنچا تھا تو نسلا کے مکینوں نے شدید احتجاج کی تھا ، جس کو ہٹانے کے لیے پولیس اور رینجرز نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین شدید زخمی ہوگئے تھے۔