این اے 133میں ہماری اصل حریف ن لیگ ہے‘ پرویز اشرف

168

لاہور (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ این اے133میں ہماری اصل حریف ن لیگ ہے‘ پیپلز پارٹی کی آنکھیں کھل گئی ہیں‘ ہر سیٹ پر مقابلہ کریں گے‘ ووٹرز سے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں۔ وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، ثمینہ پگانوالہ اور شاہدہ رحمانی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب
کر رہے تھے۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کے مارے لوگ پیپلز پارٹی سے رابطہ کر رہے ہیں ‘چارٹر آف ڈیموکریسی پر آج بھی اتفاق ہے مگر ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا ہے‘ حکومت کو مہنگائی پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا چاہیے‘ امن و امان کی صورتحال خراب ہے‘ پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں مگر حکومت بحران چاہتی ہے۔