چین ،روس اور بھارت کے وزرا ئے خارجہ کی ورچوئل ملاقات

396

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے چین،روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی اٹھارہویں ملاقات میں شرکت کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین، روس اور بھارت کے ساتھ مل کر کھلے پن،اتحاد،اعتماد اور تعاونکوبروئے کار لاتے ہوئے اور بڑے ممالک کی ذمہ داریوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے، بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے،وبا کا مشترکہ مقابلہ کرنے،اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور عالمی امن و استحکام کا مشترکہ تحفظ کرنے کا مثبت پیغام دینے کا خواہاں ہے ۔وانگ ای نے تینوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں ۔ ایک،حقیقی کثیرالجہتی پر عمل درآمد کرنا۔دو،مختلف ممالک کے جائز مفادات و حقوق اوراپنی مرضی سے اپنے ترقیاتی راستے کے انتخاب کے حق کا احترام کرنا۔تین، انسداد وبا کے عالمی تعاون کو مضبوط بنانا۔ چار ، اقتصادی بحالی کو فروغ دینا اور پانچ، صلاح و مشورے سے پیچیدہ اور اہم مسائل سے نمٹنا ۔روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ تینوں ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانا  ملٹی پولرورلڈ  کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے اور اس نے عالمی امن ، استحکام اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کو اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کا بھرپور تحفظ کرنا چاہیئے۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر تینوں ممالک کو تعاون کی ممکنہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے وبا، موسمیاتی تبدیلی اور دہشت گردی سمیت عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پرمقابلہ کرنا ہے۔ اگلے سال کے چیئرمین ملک بننے پر روس اور بھارت نے چین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تینوں ممالک کے تعاون کے معیار اور اس کیاثرات کو مزید بڑھانے کے خواہش مندہیں۔روسی وزیر خارجہ لاوروف نے سرد جنگ کے نظریے کی مخالفت کے لیے تینوں ممالک کے تعاون پر بھی زور دیا۔