نومبرکوہر صورت پشاور میں جلسہ ہوگا،پیپلز پارٹی خواتین ونگ 

336

پیپلزپارٹی کی خواتین، یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹس فیڈریشن نے واضح کیاہے کہ 30نومبرکوہر صورت پشاور میں جلسہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے ورکروں کوڈرایاجاسکتاہے نہ جلسہ روکاجاسکتاہے۔نااہل حکمران نوشہرہ جلسہ سے گھبراگئے ہیں۔ہم پردبائو ڈالاجارہاہے کہ پشاورجلسہ نہ کیاجائے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر روبینہ خالد، یوتھ ونگ صدر سمیع اللہ اور پی ایس ایف کے راشد آفریدی کا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو یوم تاسیس کے سلسلے میں پشاورجلسہ کے لئے اب تک این اوسی جاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدوارنہیں مل رہے۔ مہنگائی کے اعتبارسے یہ بدترین دورہے۔ یہ وہ تبدیلی ہے جس کے نعرے لگائے گئے تھے۔ 30 نومبر کو پشاورمیں عوام کاسمندر پیپلزپارٹی کیساتھ نکلے گا۔پی ٹی آئی سے عوام نالاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم واضح پروگرام نہیں دے سکی اس لیے ان کے جلسے ناکام ہوئے۔پشاورسٹی میئر ٹکٹ کے بارے میں کنفیوژن ختم ہوچکی ہے اب اختلافات نہیں ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ یہ ملک کی تاریخ کا بد ترین دور ہے۔ لوگ مہنگائی میں پس چکے ہیں۔پوری عوام اس وقت چیخ رہی ہے ۔انہوں نے واقعی لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔۔اب یہ منی بجٹ بھی لارہے ہیں۔ ہمارا یوم تاسیس ہے ۔ہم تو نکلیں گے۔ عوام کا سمندر بھی ساتھ ہوگا۔ یہ سلیکٹڈ حکمران غریبوں کے دکھ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔