جزائرسلیمان میں فسادات کے پیچھے چین کا ہاتھ ہے‘ آسٹریلیا

470
جزائر سلیمان: مشتعل عوام نے حکومت کے خلاف احتجاج میں املاک نذرِآتش کردی ہیں

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرالکاہل کے جزائر سلیمان میں تشدد اور کشیدگی 2روز سے برقرار ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے ہنگاموں کے پیچھے چین کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جزائر سلیمان کے وزیراعظم مناسی سوگاورے کا کہنا ہے کہ حالیہ تشدد اور فسادات تائیوان کے موضوع پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی کا شاخسانہ ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فسادات کے دوران ہونیارا کا چائنا ٹاؤن اور اس کے مرکزی علاقے مظاہرین کا مرکز تھے۔