عدالت عظمیٰ میں 25ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر

132

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ میں 25ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت 30 نومبر کو کرے گا۔ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کیخلاف قبائلی رہنمائوں نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔