سکھر( نمائندہ جسارت) خسرہ اور روبیلا کی مہم میں کتے رکاوٹ بن گئے، جمعہ کے روز بچوںکو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلیے حفاظتی ٹیکے لگائے جانے کی مہم کے دوران میڈیکل ورکرز عملے کو اس وقت سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ٹیم کے ممبران ٹیکے لگانے کیلیے دیہی علاقے شیبو ناٹزے پہنچے تو علاقوں کے کتوں نے اجنبی افراد کو دیکھ کر میڈیکل ورکرز کا راستہ روک لیااور حملہ کر دیا، کئی مقامات پر کتوں نے ویکسین لگانے والی ٹیم کو بھاگنے پر مجبور کر دیا،ورکرز نے کتوں سے جا ن بچانے کیلیے دوڑ لگا دی۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ ہفتوں قبل آوارہ کتوں کے خاتمے حکم دے چکی ہے۔ تاہم اب بھی سندھ کے کئی اضلاع میں آوارہ کتے بچوں ، خواتین اور بوڑھے افراد کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ میڈیکل ورکرز کو بھی مہم چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔