راولپنڈی اور سری لنکا چیمبر میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

223

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سری لنکا کے سی لون چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس آف سری لنکا (FCCISL) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں آر سی سی آئی کے صدر ندیم رؤف اور منجولا ڈی سلوا، سیکرٹری جنرل اور سی ای او، دی سیلون چیمبر آف کامرس سری لنکا نے ایم او یو کی دستاویز پر دستخط کییدستخطوں کی تقریب کولمبو میں چیمبر کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس کے موقع پر منعقد کی گئی اس موقع پر کچھ انفرادی فرموں نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کییہیں وزیر تجارت بندولا گناوردینا، پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر تنویر احمد اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔