سندھ حکومت کا عدالت عظمیٰ کے حکم کیخلاف من پسند افراد کی تعیناتی اور تقرر

361

کراچی(رپورٹ/محمد انور) حکومت سندھ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے خلاف من پسند افسران کی خدمات کنٹریکٹ پر حاصل کر رہی ہے اور ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر بلدیہ عظمی کراچی اور دیگر اداروں میں تعیناتی کا بھی سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ
مراد علی شاہ کے حکم پر گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر واصف علی میمن کو 3 سال کیلیے کنٹریکٹ پر چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ تعینات کردیا ہے۔ ان کے تقرر کی سفارش سلیکشن بورڈ نے کی تھی۔ اسی طرح محکمہ صوبائی صحت کے گریڈ 20 کے میڈیکل افسر ڈاکٹر حمید جمانی جو ان دنوں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر بلدیہ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے، یہ دونوں اقدام عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈاکٹر حمید جمانی کے بارے میں ایک وفاقی تحقیقاتی ادارہ ان کی ملازمت کے بارے میں تحقیقات بھی کر رہا ہے۔