بلاول زرداری سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندے کی ملاقات

352

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ بلاول ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نتھیورئن ایکس بھی موجود تھے۔ بلاول زرداری اور نائجل کیسی نے خطے میں استحکام کیلیے قیام امن کے تسلسل پر اتفاق اور پاک برطانیہ تعلقات میں تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم کا
اظہار کیا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیںگے۔