لاہور (آن لائن) کینیڈا میں مقیم تحریک منہاج القرآن کے سربراہان پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے قائم مقام گورنرپنجاب
چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ٹیلی فونک رابطے میں پروفیسرر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین ایک ملنسار اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی بھی خیریت دریافت کی۔