گھوٹکی کے تھانہ اوباڑوکے پولیس اہلکار کو دوران گشت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ضلع گھوٹکی کے تھانہ اوباڑو میں تعینات پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی رحیم یار خان اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار شہید پولیس اہلکار سندھ پنجاب سرحد پر سی پیک سروس روڈ سے اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر جارہے تھے کہ راستے میں کماد میں چھپے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، کانسٹیبل امانت کے سر میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا، زخمی کانسٹیبل کوشیخ زید ہسپتا ل رحیم یار روانہ کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی شہید ہوگیا.