صومالیہ،حملہ آورنے بارودسے بھری گاڑی اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے سے ٹکرادی ،8 ہلاک

499

صومالیہ کے دارالحکومت  موغادیشومیں خودکش بمبارنے بارودسے بھری گاڑی  اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  امدادی کارکنوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔