بلڈ سینٹر سکھر کے تحت تھلیسیمیا کے مریضوں کیلیے کیمپ کاانعقاد کریگی

152

سکھر( نمائندہ جسارت) غریب و نادار مریضوں سمیت تھلیسیمیا کے بچوں کو مفت خون کی فراہمی کے لیے ریجنل بلڈ سینٹر سکھر کا بلڈ ڈونیشن کیمپ 27 اور 28 نومبر 2021ء کو درگاہ اللہ باد شریف میں منعقد ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے روحانی اجتماع خواجہ خواجگان حضرت اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں ؒ کے 38 ویں عرس کے موقع لگایا جائے گا۔اس سلسلے میں ریجنل بلڈ سینٹر سکھر کے وفد افضل وسیر،شہباز گیلانی،شکیل مہر کی درگاہ اللہ آباد شریف میں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل انجینئر غلام محمد میمن طاہری سے ملاقات۔ اس موقع پر صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید اعوان،مظفر قائمخانی،احسان مبارک،محمد حنیف لاسی، محمد امین عباسی بھی موجود تھے۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئر غلام محمد میمن نے کہا کہ ہمارے قائد و فخر انسانیت محبوب سجن سائیں نے خدمت انسانیت کی وہ فکر دی کہ جس پر عمل پیرا ہوکر لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کر سکتے ہیں۔خدمت خلق کا جذبہ بڑا عظیم ہوتا ہے جو اللہ کی قربت کا ذریعہ بن جاتا ہے۔آج ملک میں سماجی انقلاب کی ضرورت ہے۔دین خیر خواہی کا نام ہے۔اسلام دوسروں کی خیر اور نیکی کی تلقین کرتا ہے۔وہ لوگ بڑے عظیم ہوتے ہیں جو صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے بغیر کسی ریاکاری و تشہیر کے خدمت خلق انجام دیتے ہیں ضلع اور برانچز کے عہدیداران و ممبران بغیر کسی ذاتی مفاد کے خدمت خلق میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد برانچز میں کیا جائے تاکہ مخلوق خدا اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔