لاڑکانہ، کچے سمیت مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن

140

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر پولیس نے کچے سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات کے اشتہاری، روپوش اور انتہائی مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے 2 مطلوب ملزمان راشد اگھم اور امجد بھٹو بغیر لائسنس پستول اور گولیوں سمیت، یونیورسٹی پولیس نے اشتہاری ملزم علی عرف علی اصغر سولنگی ، انچارج مددگار بیس ون سب انسپکٹر عبدالوحید منگی نے تھانہ مارکیٹ کی حدود پھل روڈ سے تھانہ رحمت پور اور تھانہ آریجہ کے اشتہاری ملزم امداد عمرانی ، آریجا فیڑہو پولیس نے اشتہاری ملزم جمن عرف مجاہد شاہ ، تھانہ تعلقہ نے اشتہاری ملزم بدرالدین مغیری ، کیٹی ممتاز پولیس نے کچے کے علاقے سے مطلوب ملزم سراج آگانی، دڑی پولیس نے ملزم مرتضیٰ عرف گاڑھو بروہی 4 کلو بھنگ سمیت، ملزم آصف کاندہڑو 3 کلو بھنگ سمیت، ولید پولیس نے نیو بس ٹرمینل کے قریب ملزم عمران ملک کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب نوڈیرو پولیس نے رتودیرو تھانہ کی حدود سے 9 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ایس ایس پی کی ہدایات پر اصل مالکان عبدالحمید شاہانی، سکندر راہوجو، گرمک باگڑی، گلشن جوگی اور حامد منگی سمیت دیگر کے حوالے کردی ہیں۔