ملتان میں ماس ریسلنگ چیمپئن شپ، پنجاب بھر سے 100سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

347

ملتان سپورٹس جیمنیزیم میں ہونے والی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے ایک سے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی میدان میں اترے اور اپنی مہارت اور جسمانی صلاحیتوں کو بھرپور استعمال کرتے ہوئے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ماس ریسلنگ میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب پنجہ آزمائی کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا جس پر شائقین کیساتھ کھلاڑیوں کے کوچ بھی خوش دکھائی دیئے۔چیمپئن شپ کے اختتام پر انتظامیہ کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔