شاہ محمود قریشی سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ڈاکٹر آصف محمودکی ملاقات 

337

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اورامریکہ کاباہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا،

پاکستان،اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خارجہ میں امریکہ میںڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف محمودسے ملاقات کرتے ہوئے کیا، وزارت خارجہ میںہونیوالی دوطرفہ ملاقا ت میںپاک امریکہ تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا، پاکستان، اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پرعمل پیرا ہے، امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، امریکی کمپنیاں،200 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایوان نمائندگان میں امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس اور گانگرس مین ایمی بیرا سے ہونے والی ملاقات انتہائی سود مند رہی۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے کابل سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔