اسپیکر چوہدری انوار الحق کی  مقبوضہ کشمیر میں خرم پرویز کی گرفتاری کی مذمت

365

اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر  چوہدری انوار الحق نے بین الاقوامی طور پر شہرت یافتہ انسانی حقوق کے علمبردار خُرم پرویز کی بھارت کی جانب سے گرفتاری کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک جانب انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور دوسری جانب اپنی سیاہ کاریوں کو پبلک کرنے والوں پر مختلف بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیتا ہے۔ دہشت گرد بھارت کو معلوم نہیں کہ گرفتاریوں کے عمل  سے بھارتی انسانیت سوزمظالم و انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر پردہ پڑنے کی بجائے اُس کا سیاہ چہرہ مزید سامنے آتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خُرم پرویز کی  حالیہ گرفتاری بھارتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت کو اب جان لینا چاہیے کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کی گرفتاریوں میں بھارت کی عافیت نہیں بلکہ کشمیریوں پر مظالم کا طویل ترین سلسلہ بند کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے عمل کی جانب گامزن ہو ،  اسی میں خود بھارت کی اپنی سلامتی بھی مضمر ہے۔