انٹر یونیورسٹی مینز آرچری چمپئن شپ زرعی یونیورسٹی پشاور میں شروع

123

پشاور(جسارت نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام مردوں کی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی آرچری چمپئن شپ زرعی یونیورسٹی پشاور میں شروع ہوگئی،چمپئن شپ میں ملک بھر کے 13 یونیورسٹیز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،مہمان خصوصی وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے چیمپئن شپ کا باضابط افتتاح کیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت پورے ملک میں مختلف یونیورسٹی کی سطح پر مرد و خواتین کے کھیلوں کے مقابلے جاری ہے۔