نوازاینڈ کمپنی جعلی ویڈیوزاورلیکس سے باہرآکرالزامات کا جواب دے، فواد چوہدری

148
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری  نے کہا ہے کہ نوازاینڈ کمپنی کے ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازاینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز،لیکس اورگیمزسے باہرآکرالزامات کا جواب میرٹ پردے۔فواد چوہدری  نے کہا  کہ یہ ڈرامے مکمل طورپرفلاپ ہوچکے ہیں۔جیل نہیں جانا توپیسے واپس کریں یہ مختصرحل ہے جس کوپیچیدہ بنا کرنکلنا چاہتے ہیں۔

اس قبل فواد چوہدری نے بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی ایوان صدرمیں مزاحیہ فلم کے سین کی شوٹنگ ہوئی۔ایوارڈ لیتے وقت ابھی نندن کے دماغ میں چل رہا تھا مجھے کہاں لے جارہے ہومیں نے کیا کیا۔