پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل ڈسکہ کے صدر  کی فواد چوہدری سے ملاقات

163

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد اور ملک کو خوشحال بنانے کے لئے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے۔

نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے  کیلئے مختلف ہنر سکھانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل ڈسکہ کے صدر افنان علی ساہی سےملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مقامی و بین الاقوامی منڈیوں میں افرادی قوت کا حصہ بنانے کے لئے مختلف ہنر سکھانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام نوجوان کاروباری افراد کو قرضوں اور مہارت پر مبنی تربیت کی فراہمی کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد اور ملک کو خوشحال بنانے کے لئے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے، پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل ڈسکہ کے صدر نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مالی قرضوں اور ہنر کی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ افنان علی ساہی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو پی ٹی آئی یوتھ ونگ ڈسکہ کے کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جو وفاقی وزیر اطلاعات نے قبول کرلی۔