چیف جسٹس کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

481

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج سے جمعہ تک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں۔ کراچی میگا تجاوزات کیس سماعت کے لیے مقررہے۔لارجر بینچ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ عمل درآمد کیس کی بھی سماعت کرے گا۔

وزیراعلی سندھ، چیف سیکرٹری، کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی آئی اے، تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو بھی نوٹس جاری ہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی کے ڈی اے، چیئرمین آباد کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ ڈی جی سول ایوی ایشن، ڈی جی ایم ڈی اے ،آئی جی سندھ، ایم ڈی واٹر بورڈ، ملٹری اسٹیٹ آفس، میونسپل کمشنر کراچی، سیکرٹری ریلوے، سیکرٹری سول ایوی ایشن ،وفاقی سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو بھی نوٹس جاری ہیں۔

کراچی کے 35 ہزار رفاعی پلاٹوں کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ غیر قانونی شادی ہالز، پارکوں پر قبضوں کے کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں ۔جیکب آباد کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی بھی سماعت ہوگی۔