پی ایس ایل سیزن سیون جنوری میں کرانے کا فیصلہ

701

لاہور: پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کی زیرِ صدارت پی ایس ایل 7 سے متعلق اجلاس ہوا جس میں لیگ کے مقابلے جنوری کے آخری ہفتے میں شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آٹھ دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

پی ایس ایل 7 میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑی 15 جنوری سے آنا شروع ہوں گے، پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ کے لیے 25 اور 26 جنوری کی تاریخ زیرِ غور ہے، لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔