بلاول زرداری کی زیر صدارت بلدیاتی نظام سے متعلق اجلاس

302

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام سے متعلق اجلاس بلاول ہاؤس میں منعقدہ ہوا۔ پارٹی چیئرمین کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر شاہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسا بلدیاتی نظام تیار کیا جا رہا ہے کہ جس میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع کی جا رہی ہے۔ ایسا قانون بنایا جا رہا ہے کہ جس سے بلدیاتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔ چیئرمین بلاول زرداری نے عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا۔ اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سعید غنی، ناصرشاہ، منظور وسان، مرتضیٰ وہاب، سہیل انور سیال، ضیا لنجار، شیراز راجپر اور دیگر بھی موجود تھے۔