سراج الحق قطر روانہ،لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی ہونگے

489

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق5 روزہ تنظیمی دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق قطر میں قیام کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور ملک کی معروف دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی سراج الحق کے ہمراہ ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات کے مطابق سراج الحق 27 نومبر کی رات قطر سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔