“عوام کا سمندر اسلام آباد جائیگا تو حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوگا”

360

شیر گڑھ :جمعیت علماءاسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد جائیگا تو حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوگا اور ساڑھے تین سال سے جمود کے شکار حکومت سے عوام کو نجات ملے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان قوم کو جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حالانکہ قوم جانتی ہے کہ حکومت خود جمود کا شکار ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کی حالیہ ریکارڈ مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی سے عوام کی زندگی آجیرن بن گئی ہے اس لئے موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر نہیں بھیجا تو ملکی سلامتی کوخطرات درپیش ہونگے۔

 انہوں نے کہا کہ آئے روز ادویات کھانے پینے کے اشیاءپٹرولیم مصنوعات اور گیس و بجلی کے قیمتوں میں اضافے سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم مغل اعظم بن کر 350 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزار کر 22کروڑ غریب عوام کومہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کی جھوٹے تسلیاں دے رہے ہیں ۔