سندھ ہائی کورٹ نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دیدیا

512

معذور لڑکی روبینہ نادرا کیخلاف قانونی جنگ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں،

والد کے بغیر شناختی کارڈ سے انکار پر نادرا کیخلاف بڑا حکم، سندھ ہائی کورٹ نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ہفتہ کو سندھ ہائیکورٹ میں معذور لڑکی کی شناختی کارڈ والد کے بغیر نہ بنانے سے متعلق نادرا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ والد کے بغیر شناختی کارڈ سے انکار پر نادرا کیخلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ دائر درخواست میں روبینہ اور اسکی والدہ کو بچپن میں چھوڑ کرچلا گیا تھا۔ نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ لڑکی کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ قومی شناختی نہ ہونے کی وجہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سفر کرنے اور بینک اکائونٹ کھلوانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ معذرت لڑکی کا والدہ کے ساتھ قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔